Sunday, September 8, 2024

لاہور ، لٹن روڈ پر ماں بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا

لاہور ، لٹن روڈ پر ماں بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا
April 14, 2019

لاہور (92 نیوز)لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر ماں اور بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا۔

لاہور کے علاقے لٹن روڈ میں دہرے قتل کی خوفناک وارادت میں ماں بیٹی کو تیزاب گردی کے بعد بےبدردی سے قتل کر دیا گیا ، ڈیڑھ سالہ بچہ احد تاحال لاپتہ ہے  ۔

پولیس کے مطابق  ماں بیٹی کو  لاشیں چند روز پرانی ہیں جنہیں  تیزاب ڈال کر قتل کیا گیا ۔

دوسری طرف مقتولہ عائشہ کے بھائی کا کہنا ہے اسکی بہن کا خاوند کے ساتھ اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا اور اسکے علاوہ بلال نامی شخص کیساتھ پچاس ہزار کا لین دین بھی چل رہا تھا۔

مقتولہ عائشہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر  انکے گھر پہنچے تو بیٹی اور نواسی کی لاشیں بیڈ پر پڑی ہوئی تھیں ۔

پولیس نے بے دردی سے قتل ہونے والی ماں اور بیٹی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ، پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور بلال نامی شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔