Friday, April 26, 2024

لاہور ، لوہاری گیٹ میں 9 سالہ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا

لاہور ، لوہاری گیٹ میں 9 سالہ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا
December 19, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں قصور جیسا ایک اور سانحہ پیش آیا۔ لوہاری گیٹ میں ظالموں نے 9 سالہ ننھی کلی کو مسل دیا۔ عائشہ کو پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ مشتبہ افراد زیر حراست ہیں جبکہ بچی کی والدہ عمرے پر گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے رپورٹ طلب کر لی۔ کیا قصور کی ننھی زینب جیسا ایک اور واقعہ دہرایا گیا، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ قصور کی زینب کے قتل کے وقت بھی اسکے والدین عمرے پر گئے تھے۔