Friday, March 29, 2024

لاہور، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شہری بغیر ماسک گھروں سے نکلنے لگے

لاہور، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شہری بغیر ماسک گھروں سے نکلنے لگے
June 20, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا کے خوفناک پھیلاؤ میں نام کا لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شہریوں کو گھروں میں بند رکھنا انتظامیہ کے لیے مسئلہ بن گیا، لوگ ماسک کے بغیرگھروں سے باہر آنے لگے۔ کورونا کے خوفناک پھیلاؤ کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں نام کا لاک ڈاؤن ہے، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے مگر یہ لاک ڈاؤن نظرنہیں آتا۔ سیل شدہ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے غیر ضروری نقل و حرکت روکی نہ جاسکی، اس صورتحال میں حفاظتی انتظامات اور ماسک کی پابندی کی دھجیاں بھی اُڑائی جا رہی ہیں۔ ہفتے کے روز سیل شدہ علاقوں میں ضروری اشیاء کے علاوہ دیگر دکانیں تو بند ہیں مگر لوگ گھروں سے نکلنے سے باز نہیں آ رہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تمام وقت گھر میں رہنا مشکل ہے، جن علاقوں میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے وہاں اس پر پوری طرح عمل درآمد پر سوال اُٹھ رہے ہیں۔