Thursday, April 25, 2024

لاہور : لاپتہ بچی کی لاش نالے سے مل گئی

لاہور : لاپتہ بچی کی لاش نالے سے مل گئی
April 28, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکےعلاقےبندروڈپرتین سال کی لاپتہ  بچی کی لاش سات گھنٹے بعد نالے سے مل گئی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقے بندروڈ پر تین سال کی معصوم بچی رات گئے گم ہوگئی ۔لواحقین کو شبہ تھا کہ کہیں وہ نالے میں نہ گرگئی ہو ۔ ریسکیو اہلکاروں نے تلاش شروع کی تو سات گھنٹوں سے لاپتہ بچی کی لاش نالے سے مل گئی ۔ بچی کی لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ۔