Monday, September 16, 2024

لاہور: قومی انڈر 19 کبڈی کی لڑکیوں کا کمال، چندہ جمع کر کے ایشیاکپ میں شرکت، کانسی کا تمغہ جیت کر واپسی

لاہور: قومی انڈر 19 کبڈی کی لڑکیوں کا کمال، چندہ جمع کر کے ایشیاکپ میں شرکت، کانسی کا تمغہ جیت کر واپسی
April 19, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) قومی انڈر نائنٹین کبڈی کی لڑکیوں نے کمال کر دیا۔ چندہ  جمع کر کے ایشیا کپ میں شرکت کرنے گئیں، ملک کیلئے کانسی کا تمغہ جیت کر واپس آئیں۔ ایئرپورٹ پر فیڈریشن یا کوئی حکومتی نمائندہ استقبال کے لئے نہیں آیا۔ کوئی کھلاڑی موٹرسائیکل تو کوئی اپنی  گاڑی میں گھر کو روانہ ہوئی۔ ایران میں ہونے والے انڈر نائنٹین کپ میں شرکت کے بعد قومی انڈر نائنٹین ٹیم کی لڑکیاں دبئی کے راستے غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچیں تو ان کے استقبال کے لئے صرف ان کے اہلخانہ موجود تھے جنہوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم مینیجر رمضان گھمن نے کہا کہ غیرملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے چندہ اکٹھا کر کے گئے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ حکومت نے کوئی امداد نہیں کی۔ اس موقع پرٹیم کی کپتان حزیفہ سعید نے کہا کہ صرف ایک ماہ کی تربیت حاصل کی اور کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ اگر حکومت کی جانب سے سرپرستی کی جائے تو لڑکیاں ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی غفلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹیم کے استقبال کیلئے کوئی آفیشل پہنچا اور نہ ہی اُن  کو گھر پہنچانے کیلئے کسی گاڑی کا انتظام کیا گیا تھا۔ کوئی کھلاڑی موٹرسائیکل تو کوئی اپنی  گاڑی میں گھر کو روانہ ہوئی۔ پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی میں خواتین کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس ظاہر کرتی ہے کہ اگر ان کی سپرستی کی جائے تو یہ ملک وقوم کا نام روشن کر سکتی ہیں۔