Wednesday, April 24, 2024

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف

پشاور زلمی کا لاہور قلندرز کو  جیت کیلئے 171 رنز کا ہدف
November 14, 2020

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو ایلیمینٹر ون میں لاہور قلندرز  نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی  جس نے مقررہ 20 اوورز میں  9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا ئے ۔

پشاور زلمی کی جانب سے آغاز اچھا نہ کیا جا سکا ، اوپنر حیدر علی  بغیر کوئی اسکور کئے  پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہو گئے ۔

ٹاپ آرڈر صہیب مقصود بھی 16 رنز پر ہمت ہار گئے ،انہوں نے 17 گیندیں  کھیل کر ایک چھکا اور ایک چوکا بھی لگایا ، انہوں نے دلبر حسین کی گیند پر فخر زمان کو کیچ تھمایا ۔

اوپنر امام الحق نے 19 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے ۔پشاور زلمی نویں اوور میں  55 کے اسکور پر 3 وکٹیں گنوا چکی  تھی ۔

محمد عمران 8،کارلوس بریتھ ویٹ 10،ہارڈس ویلجوئن 37،کپتان وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔