Wednesday, April 24, 2024

ڈنک اور سہیل کی 140 رنز کی پارٹنر شپ، لاہور نے کراچی کو ہرا دیا

ڈنک اور سہیل کی  140 رنز کی پارٹنر شپ، لاہور نے کراچی کو ہرا دیا
March 9, 2020
لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل سیزن فائیو کا رنگا رنگ میلہ  پاکستان میں جاری ہے جہاں ایونٹ کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مقابل ہوئے ، بین ڈنک اور سہیل اختر کی  140 رنز کی پارٹنر شپ نے  لاہور قلندرز کو  8 وکٹوں سے فتح دلا دی ۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا ئے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے  اوپنر فخر  زمان پہلے ہی اوور میں  بغیر کوئی اسکور بنائے  محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔ کراچی کنگز کے عامر یامین  اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر   پٹھے میں کھینچاؤ کے باعث  زمین پر گر گئے ، جنہیں میدان سے باہر لے جایا گیا ۔ عماد وسیم نے ان کے اوور کی باقی پانچ گیندیں پھینکیں ۔ [caption id="attachment_270893" align="alignnone" width="582"] کراچی کنگز کے عامر یامین اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر پٹھے میں کھینچاؤ کے باعث زمین پر گر گئے ‏[/caption] جب ٹیم کا مجموعی سکور 50 ہوا تو محمد حفیظ  آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے  24 گیندوں پر 16 اسکور بنائے ۔ اس کے بعد بین ڈنک اور کپتان  سہیل اختر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 188 رنز کا ہدف  بیسویں اوور کی  پہلی گیند پر حاصل کرلیا۔ [caption id="attachment_270912" align="alignnone" width="500"] ڈنک اور سہیل کی 140 رنز کی پارٹنرشپ، لاہور نے کراچی کو ہرادیا[/caption] بین ڈنک نے 40  گیندوں پر 12  چھکوں اور  تین چوکوں کی مدد سے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے جب کہ کپتان سہیل اختر نے بھی دو چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔ اس سے قبل  کراچی کنگز نے بیٹنگ کی  اور مقررہ 20 اوورز میں  5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز  کی پہلی وکٹ 10 کے اسکور پر گر گئی جب  اوپنر شرجیل خان پانچ رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے  ، ساتھی اوپنر بابر اعظم نے 29 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے ۔ ٹاپ آرڈر ایلکس ہیلز 48 گیندوں پر 80 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ،کیمرون ڈیلپورٹ 15 رنز جبکہ افتخار احمد ایک رن بنا کر پویلین لوٹے ۔ چیڈوک والٹن نے 5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 45 اسکور بنائے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے معاذ خان  نے دو جب کہ سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ شاہین شاہ آفریدی نے چار اوورز میں 36،سمیت پاٹیل نے 24،معاذ خان نے 31 رنز دیے ۔ عثمان شنواری نے 3 اوورز میں  44 ،ڈیوڈ وائس نے ایک اوور میں گیارہ ،محمد حفیظ نے دو اوورز میں 11 رنز دیے ۔ سلمان ارشادنے  2اوورز میں  28 رنز دیے  ۔ کراچی کنگز کی جانب سے  کپتان عماد وسیم ، بابر اعظم ، شرجیل خان ، الیکس ہیلز ، کیمرون ڈیلپورٹ ، وکٹ کیپر چیڈوک والٹن ، محمد عامر ، عامر یامین ،کرس جورڈن ، افتخار احمد اور عمر خان  آج کا میچ کھیل رہے ہیں ۔ لاہور قلندرز کی کپتان آج محمد حفیظ کر رہے ہیں جب کہ  دیگر کھلاڑیوں میں  بین ڈنک ، سہیل اختر ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ وائس وکٹ کیپر ،  سمیت پٹیل ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان شنواری  ، سلمان ارشاد اور  معاذ خان شامل ہیں ۔