لاہور قلندرز کی 199رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
لاہور ( 92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کا رنگا رنگ میلہ پاکستان میں جاری ہے ، ایونٹ کے 17واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے ۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اسلام آبا دیونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا ڈالے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز مکمل ہی کی تھی کہ بارش نے انٹری دے دی جس کے باعث میچ روک دیا گیا ۔
اوپنر لیوک رونکی اور کولن منرو نے شاندار اوپننگ کی اور صرف 11 اوورز میں ٹیم کا اسکور 103 کرلیا ۔ جہاں لیوک رونکی 31 گیندوں پرایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
اوپنر کولن منرو نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 59 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔
ٹاپ آرڈر اور کپتان شاداب خان صرف 7 رنز بنا کر محمد فیضان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ کولنگ انگرام نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 6 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے ،وہ سلمان ارشاد کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
آصف علی 6 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنا کا ناقابل شکست رہے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ ،محمد فیضان ،اور سلمان ارشاد ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔