Friday, April 19, 2024

لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف
November 17, 2020
کراچی (92 نیوز) لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور قلندرز نے مقرراوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ افتتاحی بلے بازوں کے آؤٹ ہوتے ہی قلندرز کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ۔ تمیم اقبال 35، فخر زمان 27، محمد حفیظ 2، ڈنک 11 اور سمت پٹیل 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈویزے 14، شاہین شاہ 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اھر لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں کپتان سہیل اختر، تمیم اقبال، فخرزمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، محمد فیضان، سمت پٹیل، ڈیوڈویزے، دلبر حسین، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف فائنل الیون کا حصہ ہیں۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، عمید آصف نے فائنل اسکواڈ میں جگہ بنائی۔ کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عمادوسیم، شرجیل خان، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، افتخار احمد، چیڈوک والٹن، شیفرن رتھ فورڈ، عمید آصف، وقاص مقصود اور ارشد اقبال شامل ہیں۔