Friday, March 29, 2024

لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
March 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو میں آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان سپر لیگ فائیو میں ایک دن کے وقفے کے بعد آج پھر سے ایکشن سے بھرپور مقابلے شروع ہو گئے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں ہیں۔ دونوں ٹیموں نے بڑے میچ کیلئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ایونٹ میں اس سے قبل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز ایک بار مقابل آچکی ہیں جہاں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست دی تھی ۔ پشاور زلمی نے اب تک 8 میچ میں سے چار میں فتح حاصل کی جب کہ تین بار ناکامی کا منہ دیکھا ۔ پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر نو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور فتح کیساتھ ہی پلے آف مرحلے میں  پہنچ جائے گی ۔ لاہور قلندرز کو اب تک کھیلے گئے میچز میں سے تین میں فتح اور چار میں شکست ہوئی ۔ یہ چھ پوائنٹس کیساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے ۔