Saturday, April 27, 2024

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
February 27, 2019
 دبئی (92 نیوز) لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل فور کے ستارویں میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے 107رنز کا ہدف2 وکٹوں پر پورا کیا۔ لاہور کے اے بی ڈی ولیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز نے چاروں شانے چت کرکے دھول چٹادی۔ لاہور قلندرز آٹھ وکٹوں سے فاتح ٹھہرا۔ قلندرز کے بالرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 106 رنز کے مجموعی اسکور پر کمزور دیوار کی طرح ڈھے گئی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اسپنر سندیپ لیمی  چن نے چار اوورز میں دس رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 107رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں پورا کر لیا ۔اے بی ڈی ولیئرز نے 47 اور حارث سہیل نے 33 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ لاہور قلندرز کے سندیپ لیمی چن شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔