Friday, April 26, 2024

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
March 10, 2020
 لاہور (92 نیوز) لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو ہرا دیا۔ لاہور قلندرز نے 188رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پرعبور کیا۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا دھمال  جاری ہے۔ ابتدا میں مسلسل شکست کے بعد فتوحات کی ہیٹ ٹرک کر لی۔ لاہور قلندرز نے  پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے  شکست د ی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بار تیسرے نمبر پر بھی آگئے ۔ پشاور زلمی نے  24 رنز پر تین وکٹیں  گنوائیں۔ شعیب ملک  اور حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔ شعیب 62، حیدر 69 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔ لاہور کے شاہین آفریدی نے تین ، سمت پٹیل نے دو وکٹیں  حاصل کی۔ لاہور کے فخرزمان نے 46 بالوں پر  63 رنز کی شاندار اننگز   کھیلی۔ کرس لیون  نے 32 بالوں پر 59 رنز بٹورے ۔ ویزے نے آخری اوورز کی پانچویں  بال پر چھکا  لگا کر  ٹیم کو فتح  سے ہمکنار کر دیا۔ لاہور قلندرز نے   ٹیبل پر  آٹھ   پوائنٹس  حاصل کر لیے ۔ پشاور زلمی کو فائنل فو ر میں جگہ بنانے کے لیے ملتان سلطانز  کے خلاف 13 مارچ کو میچ لازمی جیتنا  ہو گا۔