Thursday, April 25, 2024

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
March 7, 2020
لاہور ( 92 نیوز)   پی ایس ایل فائیو کا رنگا رنگ میلہ پاکستان میں جاری ہے  جہاں  ایونٹ کے 21ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ، لاہور قلندرز نے تباہ کن باؤلنگ  کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 98 رنز تک محدود کردیا  ، 99 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جہاں میچ کی دوسری ہی گیند پر شین واٹسن شاہین شاہ افریدی کی گیند پر  ایل بی ڈبلیو ہوکر بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹ گئے ۔ تیسرا اوور بھی شاہین شاہ آفریدی نےپھینکا اور پہلی ہی گیند پر احمد شہزاد نے پٹیل کو کیچ تھما دیا ۔ تیسراچوتھا اوور پٹیل نے پھینکااس کی پانچویں گیند پر  کپتان سرفراز احمد کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ چھٹا اوورپٹیل نے پھینکا جو کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئےتباہ کن ثابت ہوا ،پہلی گیند پر جیسن روئے ،پانچویں پر اعظم خان اور چھٹی پر بین کٹنگ  کو پویلین لوٹا دیا۔ چودہویں اوور کی تیسری گیند پر راجہ فرزان نے محمد نواز کو پویلین کی راہ دکھائی ،سولہویں اوور کی دوسری گیند پرراجہ فرزان نے فواد احمد کا شکار کھیلا ، انیسویں اوور کی چوتھی گیند پرسلمان ارشاد نے سہیل خان کو میدان بدر کیا۔ زاہد محمود اور محمد حسنین ناقابل شکست رہے ۔ پشاور زلمی کی جانب سے سمت پٹیل نے 4،شاہین شاہ آفریدی  اور راجہ فرزان نے دو ،دو جب کہ  سلمان ارشاد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے 99 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز مایوس کن رہا جب اوپنر فخر زمان صرف 20 اسکور بنا کر کلین بولڈ ہو گئے ، کپتان اور اوپنر سہیل اختر بھی 5 رنز پر اسٹیمپ ہو کر چلتے بنے ۔ اس کے بعد ٹاپ آرڈر  محمد حفیظ اور بین ڈنک نے 68 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور11.5 اوورز میں   اسکور کو 100 تک پہنچا دیا ۔  محمد حفیظ نے ایک چھکے اور چارچوکوں کی مدد سے 39 اور بین ڈنک نے  ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دونوں وکٹیں نوجوان  محمد نواز نے حاصل کیں ۔