Friday, April 26, 2024

لاہور قلندرز  بمقابلہ کراچی کنگز ، میچ میں دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے

لاہور قلندرز  بمقابلہ کراچی کنگز ، میچ میں دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے
March 8, 2020
لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل فائیو کا رنگا رنگ میلہ پاکستان میں جاری ہے ، 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز  بمقابلہ کراچی کنگز میدان میں اترے تو میچ میں کئی  دلچسپ  مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔ بین ڈنک نے  چھکا لگانےکے بعد چیونگم کا غبارہ پھلایا  جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے ۔ میچ میں ایک منظر ایسا بھی دیکھنے کو ملا جب  گیند بین ڈنک کے بلے کو چھو کر  ان کے کندھے سے  سے ہوتی ہوئی نیچے آئی جب کہ اس موقع پر  وکٹ کیپر چیڈوک والٹن  کیچ پکڑنے کی تگو دو میں  بین ڈنک سے بری طرح لپٹ گئے ، تصویر میں ایسا محسوس ہوتا ہے گویا وہ  بینک ڈنک کے پاؤں پڑ رہے ہیں ۔ اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر باؤلر عامر  ٹانگ کے پٹھے میں کھینچاؤ کے باعث  زمین پر گر گئے ، جنہیں میدان سے باہر لے جایا گیا ۔ [caption id="attachment_270892" align="alignnone" width="500"] کراچی کنگز کے عامر یامین اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر پٹھے میں کھینچاؤ کے باعث زمین پر گر گئے ‏[/caption] [caption id="attachment_270893" align="alignnone" width="500"] کراچی کنگز کے عامر یامین اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر پٹھے میں کھینچاؤ کے باعث زمین پر گر گئے ‏[/caption] ایک اہم موقع پر  جب عماد وسیم نے گیند کرائی اور بین ڈنک کا بہت ہی آسان کیچ پکڑ نہ پائے ۔ جس پر بعد وہ انتہائی نادم دکھائی دیے ۔ [caption id="attachment_270918" align="alignnone" width="500"] لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز ، میچ میں دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے ‏[/caption]