Saturday, April 20, 2024

لاہور ، قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کے کیس میں جمعہ کو ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی

لاہور ، قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کے کیس میں جمعہ کو ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی
May 9, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کے کیس میں جمعہ کو ملزموں پر فرد جرم عائد کرے گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایم این اے شیخ وسیم اختر، ایم پی اے نعیم صفدر، ایاز احمد ،دیگرملزموں ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب  کے سامنے کمرہ عدالت میں ملزمان کی نازیبا الفاظ والی سی ڈی چلا دی گئی۔ عدالت نےایم این اے اور ایم پی اے کے وکیل علی احمد کرد کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے ویڈیو میں نعرے بازی کرنیوالے ملزموں کی نشاندہی کا حکم دے دیا۔ فاضل عدالت نے سوال کیا ایم این اے صاحب! کیا آپ کو پولیس نے ایسی ریلی سے منع نہیں کیا تھا؟ جس پر ایم پی اے کا مؤقف تھا کہ میں روکنے کی کوشش کرتا رہا توعدالت نے ریمارکس دیئے تالیاں بجا کر اور نعرے لگا کر منع کر رہے تھے؟ درخواست گزار کے وکیل احسن بھون نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جمعےتک تمام شواہد آجائیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غیر مشروط معافی کی درخواست دیں یا جو بھی کریں کیس کی مزید سماعت جمعہ کو ہو گی۔