Friday, May 10, 2024

لاہور ، قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری

لاہور ، قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری
April 13, 2018
لاہور (92 نیوز) قذافی اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ بیٹس مین اسد شفیق نے کہا دورہ انگلینڈ میں سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں نے تیسرے روز بھی قذافی اسٹیڈیم میں سخت ٹریننگ کی ۔ کوچنگ اسٹاف نے ہیڈ کوچ مکی آرتھرکی نگرانی میں کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں کیچنگ،بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس کرائی ۔ پریکٹس کے بعد سینئر بیٹسمین اسد شفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو مضبوط ہتھیار قرار دیا،انہوں نے کہا سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کا کرداراہم ہو گا ۔ قومی سلیکشن کمیٹی پندرہ اپریل کو حتمی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کرے گی ۔