Wednesday, May 1, 2024

لاہور: قائد متحدہ کے بیان کے خلاف برٹش کونسل کےسامنے شہریوں کا احتجاج

لاہور: قائد متحدہ کے بیان کے خلاف برٹش کونسل کےسامنے شہریوں کا احتجاج
August 23, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں برٹش قونصل کے سامنے شہریوں نے احتجاج کیا ہے ۔  شرکا نےاس موقع پر  الطاف حسین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ  کراچی میں بھی برطانوی قونصل خانے کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں لگادی گئی ہیں ۔   دوسری جانب لندن میں بھی الطاف حسین کے خلاف پاکستانیوں نے مظاہرے کئے اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے لگائے ہیں ۔