Sunday, September 8, 2024

لاہور : فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے مزدور جاں بحق‘ خاتون سمیت دو افراد زخمی

لاہور : فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے مزدور جاں بحق‘ خاتون سمیت دو افراد زخمی
January 23, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مالک کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق رائیونڈ روڈ پر واقع ادویات بنانے والی فیکٹری میں کام جاری تھا کہ مین سویچ آن کرنے پر بوائلر پھٹ گیا جس کے نیتجے میں پچیس سالہ عامر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون رابعہ اور قمرشاہ شدید زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کےلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری مالک عامر رشید کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔