Sunday, May 5, 2024

لاہور: فیصل ٹاؤن ڈکیتی کے دونوں ملزموں کی شناخت ہوگئی

لاہور: فیصل ٹاؤن ڈکیتی کے دونوں ملزموں کی شناخت ہوگئی
November 25, 2016

لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقےفیصل ٹائون میں ہونے والی  ڈکیتی کےمعاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزموں کی شناخت ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  ملزموں نے چند روزقبل فیصل ٹائون سگنل پر ڈکیتی کی واردات کی تھی ،  اس ڈکیتی کی موبائل فوٹیج منظرعام پرآگئی جس کے بعد دونوں ملزموں کی شناخت ہوگئی ۔  ڈکیتی کے ملزموں میں ضامن عباس اورعلی نک شامل ہیں جبکہ ملزموں کے اہل خانہ نے ڈکیتی کی فوٹیج میں شناخت کرلی ہے ۔

نائنٹی ٹونیوزنے ملزموں کی اصل تصاویرحاصل کرلیں جبکہ ڈکیتی کے دوران موٹرسائیکل چلانےوالے ملزم کانام علی نک ہےاور موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھے ملزم کانام ضامن عباس ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈکیت گینگ کے اہم ارکان کو حراست میں لے لیا ہےکیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹے کی مہلت دی تھی ۔