Wednesday, April 24, 2024

لاہور : فیصل ٹاﺅن میں تین ڈاکوﺅں کی سرعام ڈکیتی کی واردات

لاہور : فیصل ٹاﺅن میں تین ڈاکوﺅں کی سرعام ڈکیتی کی واردات
November 21, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے فیصل ٹاون میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ تین ڈاکو گن پوائنٹ پر کارسواروں سے ہزاروں روپے نقدی‘ قیمتی اشیاءلوٹ کرفرار ہو گئے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے ڈکیتی کی فوٹیج حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے عوام غیرمحفوظ ہو گئے۔ تین ڈاکو لاہور پولیس کو منہ چڑھا کر سرعام ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہو گئے۔

فیصل ٹاﺅن میں تین ڈاکوﺅں نے اشارے پر رکی کاروں کے پاس جا کر اپنی موٹرسائیکل روکی اور گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی اشیاءلوٹ کر آرام سے فرار ہو گئے۔