Sunday, September 8, 2024

لاہور: فیصل ٹائون میں پولیس کا سرچ آپریشن، سات مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: فیصل ٹائون میں پولیس کا سرچ آپریشن، سات مشتبہ افراد گرفتار
August 28, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے فیصل ٹاؤن فلیٹس کے رہائشیوں کے کوائف چیک کیے، کوائف نہ ہونے پر پولیس نے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیا گیا۔ ادھر نواں کوٹ میں بس اڈوں پر بھی پولیس نے مسافروں سے پوچھ گچھ کی اور کوائف چیک کیے۔