Monday, September 16, 2024

لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
April 6, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان کے مختلف علاقوں میں چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں اور بارش نے گرمی کے بڑھتے قدم روک لیے۔ شہر کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی۔ بارش کا سلسہ وقفے وقفے سے کل تک جاری رہے گا جبکہ کوہستان اور گلگت بلتستان کا لینڈنگ سلائیڈنگ کے باعث دوسرے علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔ رات کو چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں اور آج صبح  ہونے والی بارش کے  باعث موسم خوشگوار ہو گیا ۔ پہلے تو ٹھنڈی ہوائوں نے صبح  کی سیر کے لیے آنے والوں  کو  سہانے موسم سے لطف اندواز کیا اور بعد میں شہر کے مختلف علاقوں میں بارش نے   درختوں اور پودے پر پڑھنے والی دھول کو بھی اڑا دیا۔ پارکوں کا رخ کرنے والے کہتے ہیں کے بارش اور خوبصورت موسم نے  اج کی صبح کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں ٹھنڈی  ہوائوں اور بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔