Saturday, April 27, 2024

لاہور : فیشن شو میں مشرقی اور مغربی پہناووں کے حسین امتزاج کی نمائش

لاہور : فیشن شو میں مشرقی اور مغربی پہناووں کے حسین امتزاج کی نمائش
September 22, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں فیشن شو ہوا جس میں ماڈلز نے دلکش اور خوب صورت پہناوے زیب تن کر کے ریمپ پر واک کر کے خوب جلوے بکھیرے جسے شائقین نے بے حد سراہا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ڈریس ڈیزائنرز کے دیدہ زیب ملبوسات، مشرقی اور مغربی پہناووں کا حسین امتزاج۔ ابھرتی ہوئی حسین ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو دیکھنے والی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ شوخ رنگوں کے ملبوسات پر دلکش کڑھائی اس پرزیورات اور ماڈلز کی اداوں کو حاضرین نے خوب پسند کیا۔ منتظمین کہتے ہیں کہ اس طرح کے شو کروانے کا مقصد نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستانی ہنرمندوں کو متعارف کروانا بھی ہے۔