Saturday, April 27, 2024

لاہور فیروزپور روڈ پر الیکٹرونکس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

لاہور فیروزپور روڈ پر الیکٹرونکس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
April 24, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور فیروزپور روڈ پر الیکٹرونکس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

لاہور فیروزپور روڈ پر الیکٹرونکس فیکٹری میں لگنے والی خوفناک آگ سے علاقے میں تاحد نگاہ دھویں کے بادل پھیل گئے۔ فائر بریگیڈ کی پچیس سے زائد گاڑیوں نے تین گھنٹے جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

فیکٹری میں موجود فومز اور آتش گیر مادے کے باعث آگ زیادہ پھیلی، کمشنر لاہور نے آگ لگنے کو شارٹ سرکٹ کا شاخسانہ قرار دے دیا۔