Friday, April 26, 2024

لاہور: فٹنس کیمپ کے چھبیس کھلاڑیوں کا حصہ بننے والے محمد عامر کو پی سی بی کی بلاوجہ بیان بازی سے باز رہنے کی ہدایت

لاہور: فٹنس کیمپ کے چھبیس کھلاڑیوں کا حصہ بننے والے محمد عامر کو پی سی بی کی بلاوجہ بیان بازی سے باز رہنے کی ہدایت
December 20, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس کیمپ کے دوران فاسٹ باؤلر محمد عامر کو بلاوجہ بیان بازی سے روک دیا۔ بورڈ نے اُنہیں تنبیہ کی ہے عامر خود یا اُن  کے مینجر کوئی بیان جاری نہیں کر سکتے، جب بھی ضرورت ہوئی بورڈ کے میڈیا مینجر محمد عامر کا میڈیا سے سامنا کروائیں گے۔ فٹنس کیمپ کے چھبیس کھلاڑیوں کا حصہ بننے والے محمد عامر ٹویٹر پر بھی پیغامات جاری رکھے ہوئے تھے جبکہ ان کے بیانات میڈیا کے مختلف حصوں پر بھی آ رہے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں تنبیہ کی ہے کہ محمد عامر خود یا ان کے منیجر کوئی بیان جاری نہیں کر سکتے۔ پندرہ روزہ فٹنس کیمپ کے دوران جب بھی ضرورت ہو گی پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر بذات خود میڈیا سے محمد عامر کا سامنا کروائیں گے۔ قبل ازیں محمد عامر کو قائداعظم ٹرافی میں فیصل اقبال سے جھگڑا کرنے پر جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔