Sunday, September 8, 2024

لاہور : فورٹریس سکوائر میں عید فیسٹیول کا انعقاد ،بچوں نے خوب موج مستی کی

لاہور : فورٹریس سکوائر میں عید فیسٹیول کا انعقاد ،بچوں نے خوب موج مستی کی
July 4, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کےعلاقے فورٹریس سکوائر میں  عیدالفطر سے پہلے مختلف نمائشوں اور عیدفیسٹولزکا انعقادکیاجارہاہے۔لاہورمیں ایک ایسے ہی  فیسٹول میں خواتین ،بڑے اور بچےسب ہی خوب موج مستی کرتے دکھائی دئیے شاپنگ کے ساتھ کھانے پینے پر بھی زور رہا۔ تفصیلات کےمطابق  لاہور کے فورٹریس سکوائرمیں لگے عید فیسٹیول میں خواتین ،بچے اوربڑے سب ہی موجود تھےلگائے گئے سٹالز پر جوتے ،جیولری ،کپڑوں ،بیگز سمیت گھریلو آرائش کی اشیا موجود تھیں ،،خواتین کا کہنا تھا کہ ایک ہی چھت تلے سب کچھ مہیا ہو اس سے بہترین موقع اورکیاہوگا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں ناصرف اہل خانہ کے ساتھ تفریح فراہم کرتی ہیں بلکہ چھوٹے پیمانے سے شروع کرنے والوں کو ان سٹالز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع بھی ملتا ہے۔ فیسٹیول میں لگے کھانے پینے کے سٹالز کو بھی سب نے بہت پسند کیا اور فیمیلی کے ساتھ خوب مزے اڑاتے دکھائی دئیے۔