Thursday, April 18, 2024

لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا

لاہور فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا
November 12, 2020

لاہور (92 نیوز) لاہور کی فضا دنیا بھر میں آلودہ ترین قرار دے دی گئی ، دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار میں پہلے نمبر پر آ گیا۔

شہر لاہور میں اسموگ کے بادل گہرے ہونے کے باعث  فضا میں سانس لینا دشوار ہو گیا ،  آج لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 382 ریکارڈ کیا گیا ہے  ، دوسرے نمبر پر چائنہ کا شہر بیجنگ ہے ، جس کا ایئر کوالٹی انڈیکس 190 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

لاہور میں شہریوں کو شام کے اوقات میں چشمہ اور ماسک لگانے کی تاکید  کی جا رہی ہے ۔