Saturday, May 4, 2024

لاہور: فائرنگ سے2کزن جاں بحق تیسرا زخمی

لاہور: فائرنگ سے2کزن جاں بحق تیسرا زخمی
January 4, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے ہنجروال میں اراضی کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کر کے دو کزنز کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق  پچیس سالہ فیصل اپنے کزن وسیم اور عمران کے ہمراہ ہنجر وال کے علاقے شادیوال میں اپنی زرعی اراضی پر پہنچے ہی تھے کہ وہاں پر پہلے سے موجود مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فیصل اور عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ وسیم شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کا اراضی کا تنازع چل رہا ہے جس کا نتیجہ اس واردات کی صورت میں نکلا واردات کے بعد ملزم باآسانی فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔