Thursday, May 9, 2024

لاہور، علامہ اقبال ٹاؤن میں کمسن گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور، علامہ اقبال ٹاؤن میں کمسن گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
January 28, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعدقتل کر دی گئی ۔ مقتولہ کی شناخت 12 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی ہے ۔

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں درندہ صفت شخص نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا ، اہلخانہ کے مطابق مصباح کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جبکہ اسکے ہاتھ پاوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں ۔

 پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئینگے۔

آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیدیا، کہتے ہیں مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔

آئی جی پنجاب کہتے ہیں واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کیخلاف جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گئی۔