Monday, September 16, 2024

لاہور ، عسکری الیون میں تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا

لاہور ، عسکری الیون میں تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا
March 24, 2018

 لاہور (92 نیوز) لاہورکے علاقے عسکری الیون میں تین بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ۔ پولیس نے  چارسالہ ابراہیم ،چھ سالہ کنیز فاطمہ اور آٹھ سالہ ابراہیم کی لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس نے ماں کو بھی حراست میں لے لیا ۔

 پولیس کے مطابق بچوں کی ماں انیقہ کو کچھ عرصے پہلے طلاق ہوئی اور وہ بچوں کیساتھ کرائے کے گھرمیں رہ رہی تھی ۔ پولیس کے مطابق انیقہ نشہ بھی کرتی ہے ۔ اس کی کلائیوں پر تیز دھار آلے سے زخموں کے نشان ہیں ۔

  انیقہ نے اپنے سابق شوہر پر بچوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا جس کے بعد پولیس نے اس کے سابق شوہرکی تلاش شروع کر دی ۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری ریسکیو اہلکار اور موبائل فورنزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔

زخمی انیقہ نے واقعے کے حوالے سے پولیس کومتضادبیانات دیئے ہیں ، پہلے اس نے اپنے سابق شوہرپربچوں کےقتل کاالزام عائدکیا،پھر حسن مصطفیٰ نامی شخص کانام بھی لیا ۔

مبینہ قاتل حسن مصطفیٰ کوحراست میں لے کر تھانہ ہیئرمنتقل کردیاگیا جب کہپولیس نے بچوں کی ماں کو بھی حراست میں لے لیا اوربعد ازاں ڈیفنس کے اسپتال میں منتقل کردیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بچوں کے والد کو کراچی میں اطلاع کردی ہے جن کے لاہور پہنچنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔