Friday, May 3, 2024

لاہور :عدالت کا اداکارہ میرا کو 23 جنوری کو پیش ہونے کا حکم

لاہور :عدالت کا اداکارہ میرا کو 23 جنوری کو پیش ہونے کا حکم
December 14, 2015
لاہور(92نیوز) عدالت نے اداکارہ میرا کو 7 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کےمطابق کینٹ کی  عدالت میں  شہری عتیق الرحمان  کے  استغاثے پر سماعت ہوئی جس میں یہ  یہ دعوی کیا ہے کہ اداکارہ میرا عتیق الرحمان کی بیوی ہے اور طلاق  لیے بغیر کیپٹن نوید سے نکاح کر لیا ہے قانون کے تحت نکاح پر نکاح نہیں ہو سکتا  اس لیے فلمسٹار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اداکارہ میرا کے وکیل بلخ شیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ  میرا  کراچی  میں ہیں اور  فلائیٹ نہ ملنے کی وجہ سے لاہور نہیں پہنچ سکیں  انھیں اس مرتبہ استثنٰی دیا جائے عدالت نے میرا کی درخواست پر بھی عتیق الرحمن کو نوٹس جاری کردیئے جس میں استدعا کی گئی کہ میرا کے خلاف استغاثہ پر کارروائی روک دی جائے کیونکہ جب تک سول نوعیت کے معاملات چل رہے ہیں فوجداری کیس نہیں چل سکتا. عدالت نے کیپٹن نوید کے پیش نہ ہونے پر اسے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ اداکارہ کو ایک دن کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت پر لازمی طور پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت تئیس جنوری تک ملتوی کر دی۔