Sunday, May 12, 2024

لاہور عجائب گھر میں سکھ نمائش 30 ستمبر تک جاری رہیگی

لاہور عجائب گھر میں سکھ نمائش 30 ستمبر تک جاری رہیگی
September 4, 2019
لاہور(ویب ڈیسک ) لاہور عجائب گھر  میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن کے تحت سکھ نمائش کا آغاز گزشتہ روز کیا گیا  جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی ۔ لاہور عجائب گھر میں سکھ نمائش کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز ڈائریکٹر لاہور عجائب گھرطارق محمود جاوید نے کیا ، یہ نمائش سکھ مذہب کے پیشوا باباگورونانک کے جنم دن کے حوالے سے منعقد کی گئی ہے ۔ نمائش میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے سکھوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی خصوصاًسکھ یاتری امریکہ،کینیڈا،برطانیہ اور بھارت سے بھی شرکت کرنے کے لیے آئے ۔ نمائش میں سکھوں کی تاریخ کے حوالے مختلف نودارات جن میں سونے چاندی اور تانبے کے سکوں کے علاوہ رنجیت سنگھ کے سونے کامیڈل ،سکھ مذہبی اور سیاسی شخصیات کی میناطور تصاویر،سکھ ہتھیار،سکھ شالیں ،ملبوسات،سکھ دربار کا سازو سامان،مقدس کتابیں اور دیگر اشیا شامل ہیں ۔