Sunday, September 8, 2024

لاہور : طلباء اور نابینا افراد کے احتجاج سے ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور : طلباء اور نابینا افراد کے احتجاج سے ٹریفک کی روانی متاثر
January 11, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں طلباء کے احتجاج نے کینال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم  کر کے رکھ دیاجبکہ  کلمہ چوک میں نابیناوں کے مظاہرے نے میٹرو بس سروس معطل کرا دی۔ تفصیلات کےمطابق نابینا افراد ایک مرتبہ پھر اپنا حق لینے نکل آئے اور  کلمہ چوک میں  میٹرو ٹریک پر دھرنا دے کر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس معطل ہو گئی اور مسافروں کو شدید پریشا نی کا سامنا کرنا پڑا اور لوگ پیدل اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہوتے رہے۔ دوسری جانب بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء اپنی آواز پہنچانے کے لیے کینال روڈ پر آ گئے اور انڈر پاس بند کر کے ٹریفک جام کر دی۔ احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ اور کینال روڈ پر ٹریفک  کی روانی بری طرح متاثر ہوئی  جس سے عوام شدید پریشانی سے دوچار رہے۔ protest