Thursday, April 18, 2024

لاہور : طالبہ زیادتی کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

لاہور : طالبہ زیادتی کیس کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع
January 3, 2016
لاہور (92نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے طالبہ زیادتی کیس کے 8 ملزمان کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق طالبہ سے زیادتی کے مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ کو دیگر سات ساتھیوں سمیت کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ یلماز غنی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع کی درخواست کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کے وکلاءکے دلائل کے بعد جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکلان پر بالکل غلط ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔ ملزمان کا جسمانی کی بجائے جوڈیشل ریمانڈ بھی دیا جا سکتا تھا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس کی جانب سے ریکارڈکیے گئے ملزمان کے بیانات تک رسائی دی جائے تاکہ وہ ان کا دفاع کر سکیں۔