Tuesday, April 16, 2024

لاہور: صومالیہ سے بیجنگ جانیوالی پرواز میں مسافر لڑپڑے ، پائلٹ کی ہنگامی لینڈنگ

لاہور: صومالیہ سے بیجنگ جانیوالی پرواز میں مسافر لڑپڑے ، پائلٹ کی ہنگامی لینڈنگ
March 18, 2017
لاہور(92نیوز)صومالیہ سے چائنا جانے والے طیارے میں  مسافر لڑ پڑے  جس پر طیارے کو پائلٹ نے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی طورپر اتار لیا ۔ تفصیلات کےمطابق صومالیہ سے بیجنگ جانیوالی پرواز میں دو مسافروں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا جس کے بعد لاتیں اور گھونسے چل گئے ۔ مسافروں کی اس لڑائی میں دونوں زخمی ہوگئے جبکہ پائلٹ نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرا دی ۔ سول ایوی ایشن کے میڈیکل عملے نے زخمی ہونے والے دونوں مسافروں کو طبی امداد فراہم  کی  ۔ لڑائی کرنے والے مسافر دیان جی کو حراست میں لے کر چائنیز سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایتھوپیئن ایئر کی پرواز پانچ گھنٹے تاخیر کے بعد لاہور سے چائنا کے لئے روانہ ہو گئی۔