Friday, April 26, 2024

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں آج سکول بند رہیں گے

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں آج سکول بند رہیں گے
November 21, 2016

 

لاہور(92نیوز)لاہور میں جاری داتا صاحب کے عرس اور چہلم امام حسین کے پیش نظر پیر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تمام سرکاری اور نجی ا سکولز بند رہیں گے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ بھی کر دیا گیااور  ڈبل سواری پربھی  پابندی ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے تمام سرکاری اور نجی سکولز آج بندرہیں گے ای ڈی او ایجوکیشن نے پرائیویٹ اسکولز مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ نوٹیفکیشن کی پاسداری کریں  اور اگر نجی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ضلعی حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے ، ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔