Sunday, September 8, 2024

لاہور : شیرا کوٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

لاہور : شیرا کوٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح
August 2, 2015
لاہور(92نیوز)بلدیاتی الیکشن سے قبل حکمران جماعت کے ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر دی ہےاس سلسلہ میں لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں واٹر فلٹریشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت عوام کوحفظان صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے وعدے پر عمل پیرا ہےممبر قومی اسمبلی مہر اشتیاق اور ایم پی اے میاں مرغوب نے شیرا کوٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیاعوامی نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صاف پانی کی فراہمی کے بعد علاقے میں گلیوں کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ بلدیاتی الیکشن کیلئے علاقے کے امیدوار برائے چیئرمین اشرف نمبر دار نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے ،، جس کا ثمر اسے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ملے گا۔ علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ دیگر ترقیاتی کام بھی جلد شروع کروائے جائیں گے۔