Monday, September 16, 2024

لاہور : شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو پکڑ کر ’دھلائی‘ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

لاہور : شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو پکڑ کر ’دھلائی‘ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا
July 31, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے مغلپورہ میں اہل علاقہ نے بچوں کے اغوا کے الزام میں ایک شخص کو دھر لیا۔ مشکوک شخص کو پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اہل علاقہ کے مطابق لال پل مغلپورہ کے علاقے میں تین مشکوک افراد ایک بچے کے پاس کھڑے تھے۔ بچے کے چیخنے کی آواز سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اہل علاقہ نے ایک شخص کو دبوچ لیا جبکہ دیگر دو ساتھی فرار ہو گئے۔ اہل علاقہ کے مطابق مشکوک شخص نے بچے کو بسکٹ کھلانے کی کوشش کی۔ مشکوک شخص نے پکڑے جانے کے بعد پاگل ہونے کا ڈرامہ رچایا۔ اہل علاقہ نے دھلائی کرنے کے بعد مبینہ اغواکار کو پولیس کے حوالے کر دیا۔