Monday, September 16, 2024

لاہور: شہریوں نے تین مبینہ اغوا کاروں کو دھر لیا

لاہور: شہریوں نے تین مبینہ اغوا کاروں کو دھر لیا
August 7, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکو مت لاہور میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ پولیس مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، شہریوں نے خود ذمہ داری  سنبھال لی۔ لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تین مبینہ اغوا کاروں کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ شہریوں نے اغوا کاروں کی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا ۔ دوسری طرف لاہور کے علاقے شالیمارسے بھی 2 مبینہ اغوا کار شہریوں کے ہتھے چڑھ گئےشہریوں نے دونوں مبینہ اغوا کاروں کی خوب دھنائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ۔