Friday, April 26, 2024

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری
September 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح سویرے ہونیوالی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

صبح سویرے ہونیوالی بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹا ہے وہیں موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔

ادھر شہر کے بیشتر نشیبی علاقے سے ابھی تک بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہے گا جبکہ بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔