Friday, April 19, 2024

لاہور ، شہر کے مختلف علاقوں میں سموگ خطرناک حد کو چھونے لگی

لاہور ، شہر کے مختلف علاقوں میں سموگ خطرناک حد کو چھونے لگی
November 20, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں ایک مرتبہ پھر سموگ کا راج شروع ہو گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سموگ  خطرناک حد کو چھونے لگی ہے۔ ائیر کوالٹی انڈکس کو جانچنے والی ویب سائیٹ نے  اہلیان لاہور کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ویب سائٹ ائیر ویژول کے مطابق پی ایم 10 کی سطح 470 پر ٹیکیولیٹ میٹر تک جا پہنچی ہے جبکہ پی ایم 2.5 کی سطح 455 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ سموگ سانس کے ساتھ جسم میں داخل ہو کر بیماروں کا موجب بنتی ہے جبکہ اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے بھی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق پی ایم 10 کی سطح 280 سے 300 تک رہی جبکہ پی ایم 2.5 جیل روڈ پر 117 اور واہگہ کے نزدیک 237 تک پہنچ گیا ہے۔ بارش نہ ہونے اور متعدد مقامات پر سڑکوں اور دیگر تعمیراتی کام کے باعث سموگ میں اضافہ ہوا ہے۔