Tuesday, April 23, 2024

لاہور شہر کی فضا آج بھی آلودہ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 374 ریکارڈ

لاہور شہر کی فضا آج بھی آلودہ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 374 ریکارڈ
December 4, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور شہر کی فضا آج بھی آلودہ ہے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 374 ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں اسموگ کی صورتحال روزانہ کی بنیاد پر خراب ہونے لگی۔ فضائی آلودگی نے بھی سانس لینا مشکل بنا دیا، آنکھیں چندھیا دیں۔ فضائی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کے مطابق لاہور 315 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 374 ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاون ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 271 ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں بذریعہ موبائل وین ایئرکوالٹی انڈیکس 371 رہا۔ فیصل آباد میں 200 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا جبکہ راولپنڈی میں ائیر کوالٹی انڈیکس 127 ریکارڈ کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات وقت کی ضرورت ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسموگ  سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو اپنے طور پر احتیاط کرنی چاہئے۔