Friday, April 26, 2024

لاہور ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ اور ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ اور ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
September 23, 2018
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور اورگردونواح میں دس بج کرچوالیس منٹ پر  زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز لاہور سے چوبیس کلومیٹر مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی بیس کلومیٹرز یرزمین تھی۔ زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ دیپالپور شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔