Sunday, May 5, 2024

لاہور شہر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت سے شہری پریشان

لاہور شہر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت سے شہری پریشان
January 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور شہر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت نے عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ پنجاب کے دل لاہور میں مرگی کی مختلف ادویات جس میں ٹیگرال ٹیبلٹ ، دل کے لیے آئسوکیٹ انجیکشن ، دماغ کے لیے ایپی وال انجکشن اور سانس کی بیماری کے لیے تھیو گریڈ انجیکشن مارکیٹ سے غائب ہونے کی وجہ سے  عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نزلہ زکام کی دوا آرینک سیرپ اور ٹیبلٹ، خون پتلا کرنے کی دوا لوپرین بھی  مارکیٹ سے غائب ہے تو وہیں ہڈیوں کے لیے جیولوکس اور زینکس جیسی ٹیبلیٹس بھی ناپید ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ ونگ پنجاب کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کچھ عناصر ادویات کو سٹاک کر کے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہیں جن سے سختی  سے نمٹا  جا رہا ہے۔