Thursday, March 28, 2024

لاہور، شکر گڑھ اورپھول نگر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے

لاہور، شکر گڑھ اورپھول نگر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے
December 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں سمیت  پنجاب کے  مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے ، کہیں بوندا باندی ہوئی اور کہیں ابرکرم جم کر برسے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے  لاہور ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، ، سرگودھا، فیصل آباد، میں گرج چمک کیساتھ بارش  کا امکان کر دیا جب کہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ۔ ملکہ کوہسار پر بھی سفید موتیوں کی بارش ہوئی جس سے  ہر طرف سفیدی کی خوبصورت چادر تن گئی۔