Thursday, September 19, 2024

لاہور: شریف برادران احتساب سے مبرا، کوئی ادارہ ان کا احتساب نہیں کر سکتا: اعتزاز احسن

لاہور: شریف برادران احتساب سے مبرا، کوئی ادارہ ان کا احتساب نہیں کر سکتا: اعتزاز احسن
April 1, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران احتساب سے مبرا ہیں ان کا احتساب نہیں ہو سکتا۔ نیب سندھ میں جائے تو ٹھیک اور پنجاب میں آئے تو غلط ہے۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تو رینجرز ہے لیکن پنجاب میں کیوں نہیں بلائی جا رہی۔ نیب سندھ میں جائے تو ٹھیک اور پنجاب میں آئے تو غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران احتساب سے مبرا ہیں، ان سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کے تمام متاثرین کو بلاامتیاز امداد ملنی چاہیے۔ واقعہ کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج پر عائد نہیں ہوتی کیونکہ فوج کو سکیورٹی کے لیے نہیں بلایا گیا تھا۔ سن رہا ہوں کہ شریف برادران کو آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اگر فوج نے پنجاب میں آپریشن شروع کیا تو ازخود کیا ہے۔