Saturday, May 4, 2024

لاہور: شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں چلنے والی ہواؤں سے موسم خوشگوار

لاہور: شدید گرمی کے بعد مختلف علاقوں میں چلنے والی ہواؤں سے موسم خوشگوار
May 3, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) دو روز جھلسا دینے والی گرمی کے بعد کالی گھٹائوں نے لاہور کا رخ کیا تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ سرمئی بادلوں اور کالی گھٹاؤں نے لاہور کا رخ کیا تو موسم سہانہ ہو گیا جس پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا اور گرمی کے باعث مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔ موسم کی حدت کے باعث تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے والا درجہ حرارت بھی نیچے آ گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چند روز کی گرمی نے ان کا برا حال کر دیا تھا۔ موسم خوشگوار ہوا ہے تو انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ موسم خوبصورت ہو اور کھانے پینے کی بات نہ ہو یہ ہو نہیں سکتا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس خوبصورت موسم کو پکوڑے کھا کر انجوائے کریں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خوشگوار موسم کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا، اس دوران ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔