Sunday, May 12, 2024

لاہور شاہی قلعے میں نصب رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والا ملزم گرفتار

لاہور شاہی قلعے میں نصب رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والا ملزم گرفتار
August 17, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور شاہی قلعے میں نصب رنجیت سنگھ کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

شاہی قلعہ لاہور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا۔ مشتعل نوجوان نے مجسمے کو ہتھوڑے کی مدد سے توڑ دیا۔ مجسمہ اس سے پہلے بھی توڑا گیا تھا جسے مرمت کرکے اردگرد آہنی جنگلے لگائے گئے تھے۔

 مجسمے کو توڑنے والے ملزم کی ویڈیو سامنےآ گئی۔ پولیس نے مجسمے کو نقصان پہنچانے والے ملزم  کو رضوان کو گرفتار کر لیا۔

والڈسٹی اتھارٹی کا کہنا  ہے کہ ایف آئی آر کے لیے ابتدائی کام جاری ہے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی  کاکہنا ہے کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کی بحالی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔