Monday, May 20, 2024

لاہور ، شاہدرہ کے علاقے سے 12سالہ لڑکی اغوا

لاہور ، شاہدرہ کے علاقے سے 12سالہ لڑکی اغوا
April 24, 2019

لاہور (92 نیوز) لاہورمیں شاہدرہ کے علاقے سے 12سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا  گیا۔

ننکانہ کے عنایت علی کی بیٹی عظمیٰ اپنے والد کے ساتھ فرخ آباد میں فیکٹری میں کام کرتی تھی۔

والد کے مطابق19 اپریل کو بیٹی کو ہمسائی کے ہمراہ فیکٹری بھیجا،عظمیٰ فیکٹری سے کھانا لینے نکلی تو اسے اغوا کرلیا گیا۔

 92نیوز نے  اغوا کار کو عظمیٰ کو ساتھ لیکر جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اغوا کار بچی کو اپنے ہمراہ پیدل لےجا رہا ہے۔

 اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ انویسٹی گیشن پولیس تاحال مغویہ کا بازیاب نہ کرا سکی۔