Friday, March 29, 2024

لاہور، شاہ عالم مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیاگیا

لاہور، شاہ عالم مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیاگیا
October 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے شاہ عالم مارکیٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ، بلدیہ عظمیٰ اور دیگر اداروں نے  گرینڈ آپریشن میں متعدد دکانوں کے شٹر اورگیٹ اڑا دئیے گئے۔ پاکستان کو قبضہ مافیا سے پاک کروانے کے لئے آپریشن کامیابی سے جاری ہے،لاہور کی شاہ عالم مارکیٹ میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات ختم کروا کر سرکاری زمین واگزار کرائی۔ آپریشن میں ایل ڈی اے ضلعی انتظامیہ بلدیہ عظمیٰ اور دیگر سرکاری اداروں کی ٹیموں نے حصہ لیا  ، دوران آپریشن پلازوں اور دوکانوں کے شٹر گیٹ اضافی سائن بورڈ اور تھڑوں کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ شاہ عالم مارکیٹ میں کھلونوں کی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا،متعدد سامان ملبے تلے دب گیا، شہریوں نے آپریشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان سمیٹنا شروع کر دیا،جس کے ہاتھ جو آیا لے اڑا۔ دوران آپریشن پنجاب پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کے ہمراہ تھے،شہریوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی ۔